گلے پر ڈور پھرنے سے شہری کی ہلاکت کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع 

 
0
358

لاہور مارچ 9(ٹی این ایس)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے سبزارکے علاقہ میں گلے پر ڈور پھرنے سے شہری کی ہلاکت کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیا۔نیازی اڈہ کا رہائشی فاروق سبحانی اپنے بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہاتھا کہکٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے اس کی ہلاکت ہوئی اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔کیا پولیس نے اس واقعے مقدمہ درج کیا اور کیا کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اس سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔