چوہدری برادران کی پی ٹی آئی رہنماؤں پر جوتا پھینکے جانے کی مذمت

 
0
431

اخلاقیات کے خلاف یہ عمل یہیں پر رک جانا چاہئے: بیان

لاہور، مارچ  14 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے ٹانڈہ گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کے قائدین پر جوتا پھینکنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتیں ہماری روایات اور اقدار کا حصہ نہیں ہیں، یہ بری روایت نہیں پڑنی چاہئے اور اخلاقیات کے خلاف یہ عمل یہیں پر رک جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل کسی کیلئے بھی اچھا نہیں ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان گجرات میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ شرکاءمیں سے کسی شخص نے سٹیج کی جانب جوتا پھینکا جو کہ علیم خان کے سینے پر لگا تاہم اس کے فوری بعد عمران خان دیگر رہنماؤں کے ہمراہ لالہ موسی روانہ ہو گئے تھے ۔