چیف جسٹس کی سربراہی میں آج تین رکنی بینچ کیسز کی سماعت کرے گا

 
0
366

لاہور اگست17(ٹی این ایس) چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیسز کی سماعت کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار،جسٹس عمرعطا بندیال،جسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل بنچ کیسزکی سماعت کرے گا۔جس کے لئے چیف جسٹس ثاقب نثارسپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پرسماعت کے علاوہ اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کی اجازت دینے سے متعلق سماعت ہوگی جس میں نادرااورالیکشن کمیشن حکام جواب جمع کروائیں گے جبکہ درخواست گزار نے عدالت سے اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاسٹ کرنےکی اجازت دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں کٹاس راج مندرکاتالاب خشک ہونے سے متعلق کیس اور پانی کی قلت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت بھی ہوگی