چیف جسٹس کے حکم پر بازیاب ہونے والا بھٹہ مزدور کا خاندان بازیابی کے بعد پھر گروی رہنے پر مجبور

 
0
270

گوجرانوالہ،03اپریل(ٹی این ایس):چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم پر بازیاب ہونے والا بھٹہ مزدور محمد عنائیت کا خاندان بازیابی کے بعد پھر گروی رہنے پر مجبور۔محمد عنایت انصاف کیلئے سپریم کور ٹ پہنچ گیا۔ محمد عنائیت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتا یا کہ میرے رشتہ دار میرے خاندان کی فروخت کے ضامن ہیں۔راولپنڈ ی سے ایک بھٹہ مالک نے گوجرانوالہ کے بھٹہ مالکان محمد صدیق اور شفیق کو ساڑھے گیارہ لاکھ میں فروخت کیا۔ ہم نے محمد صدیق اور شفیق کے ساڑھے گیارہ لاکھ دینے ہیں۔ اور سیالکوٹ کے انصر گجر اور یونس گجر وغیرہ سے چار خاندانوں کی مزدوری کے ساٹھ لاکھ لینے ہیں۔میری عدالت سے درخواست ہے کہ وہ ہمیں سیالکوٹ کے بھٹہ مالکان سے ساٹھ لاکھ دلوائے تاکہ ہم صدیق ،شفیق وغیرہ کو رقم ادا کرکے مستقل آزاد ہوسکیں۔چیف جسٹس کی طرف سے آزادی دلوائے جانے کے باوجود پھر بھی غلامی پر مجبور ہیں۔میراخاندان بازیابی کے بعد بھی انہی بھٹہ مالکان کے پاس پھر مزدوری کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔