پنجاب ڈویلپمنٹ کمپنی کرپشن کیس ، سابق چیف فنانس افسر اکرام نوید گرفتار

 
0
316

لاہور اپریل 14(ٹی این ایس)نیب لاہور نے پنجاب ڈویلپمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں سابق چیف فنانس افسر اکرام نوید کو گرفتار کر لیا،ملزم پر 232 ملین روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔نیب لاہور کے مطابق ملزم اکرام نویدکوپی پی ڈی سی کے مالی معاملات کی ذمے داری سونپی گئی تھی،ملزم اکرام نوید نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے بوگس ادائیگیاں کیں۔
نیب زرائع کے مطابق میسرزکاسمک کنسلٹنسی ایک جعلی فرم تھی جس کا کوئی وجود نہیں تھا، ملزم کے غیرقانونی اقدام خزانے کو23کروڑ20لاکھ روپے نقصان کاموجب بنے۔نیب کا کہناہے کہ ملزم اکرام نویدسے تفتیش کےلئے گرفتاری عمل میں لائی گئی،ملزم کےخلاف ٹھوس شواہد حاصل کر لئے گئے ہیں، اکرام نوید نے اختیارات کاناجائزاستعمال کرتے ہوئے رقوم اپنے عزیزکے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔
نیب نے بتایا کہ ملزم نے دھوکادہی،فراڈ سے اپنے اورعزیزواقارب کے نام متعددجائیدادیں بنائیں،ملزم کاجسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیاجائے گا۔