سکھ یاتریوں کا سپیشل بسوں کے ذریعے سخت سکیورٹی میں گورو دورہ جنم استھان ننکانہ صاحب سے گورو دوارہ سچا سودا فاروق آباد آمد

 
0
325

لاہور جون 12(ٹی این ایس) بھارت سے پاکستان آئے سکھ یاتریوں کا سپیشل بسوں کے ذریعے سخت سکیورٹی میں گورو دورہ جنم استھان ننکانہ صاحب سے گورو دوارہ سچا سودا فاروق آباد آمد ،مذہبی رسومات ادا کیں ،آج سپیشل ٹرین کے ذریعے لاہور آئیں گے اور گورودارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کریں گے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ میں سکھ یاتریوں کو حکومت پاکستان کے پروٹوکول کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ مہمان نوازی کے لیے تما م تر سہولیات مہیا کر رہا ہے ۔پی آر او عامر حسین ہاشمی ،انچارج سیکورٹی فضل ربی و دیگر افسران یاتریوں کے ہمراہ ہیں۔انہوںنے بتایا کہ سیکرٹری بورڈ کے ہدایت پر سکھ یاتریوں کے سیکورٹی ،رہائش ،ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے اور اشیاءضروریہ مہیا کی جا رہی ہیں۔بذریعہ بس سفر کرنے کے دوران متروکہ وقف املاک بورڈ کی سیکورٹی سمیت ضلعی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سپیشل سکواڈ ہمراہ ہے ۔گرمی کے موسم کے پیش نظر میڈیکل ٹیم ڈاکٹر تنویر مشتاق کی نگرانی میں تمام ضروری ادویات کے ہمراہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہے ۔سکھ رہنماﺅںنے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات پار اظہار اطمنان کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور بورڈ افسران کا خصوصی شکریہ اداکیا۔