لاہور اگست14(ٹی این ایس)مسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ71سال بعد آج بھی ہم منزل کی تلاش میں ہیں،ہماری دعا ہے پاکستان صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنے،قائداعظم کی عظیم کاوشوں سے پاکستان وجود میں آیا،ہم مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔
یوم آزادی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ عام الیکشن کے نتائج کوخوشیوں میں شامل نہیں کرپائے، انتخابات سے پہلے اور انتخابات کے دن دھاندلی ہوئی ہے،رات 11 بجے 48 منٹ پر آر ٹی ایس کو زبردستی بند کیا گیا ،ہمیں انتخابات میں دھاندلی کا کھوج لگانا ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کل قومی اسمبلی میں اس لیے آئے کہ ملک میں جمہوریت کی شمع روشن رکھ سکیں لیکن آج بھی جمہوریت کی کشتی بھنورسے نہیں نکل سکی اور71سال بعد آج بھی ہم منزل کی تلاش میں ہیں۔
شہبازشریف کا مزیدکہنا تھا کہ ہماری دعا ہے پاکستان صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنے،قائداعظم کی عظیم کاوشوں سے پاکستان وجود میں آیا،ہم مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں اور صرف جمہوریت کے ذریعے پاکستان کوترقی و خوشحالی سے ہم کنارکرسکتے ہیں۔