پاکپتن میں خاورمانیکا کونا کے پرروکنے کی وجہ سے ڈی پی او کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

 
0
471

ڈی پی او رضوان گوندل کا خاور مانیکا سے معافی مانگنے سے انکار،حکومت پنجاب نےآرپی اواورڈی پی اورضوان گوندل کوجمعےکو طلب کر لیا

لاہور اگست 27 (ٹی این ایس) پاکپتن میں خاورمانیکا کونا کے پرروکنے کی سزا ،ڈی پی اوکوعہدےسےہٹادیاگیا،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون اول بشری بی بی کے پہلے شوہر خاور مانیکا کی حکم عدولی کرنے والے ڈی پی او کو بڑی سزا دے دی گئی۔۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے23 اگست کوخاورمانیکا کونا کے پرروکا لیکن وہ نہ رکے۔۔پولیس نے خاورمانیکا کی کارکوروکا توانھوں نےغلیظ زبان استعمال کی۔
ڈی پی اورضوان گوندل کو خاورمانیکا کے ڈیرے پرجا کرمعافی مانگنے کا حکم دیا گیا۔ڈی پی اورضوان نے یہ کہہ کرمعافی مانگنے سے انکار کردیا کہ پولیس کا کوئی قصور نہیں۔ڈی پی او رضوان گوندل نے وزیراعلیٰ پنجاب کوخاورمانیکا سے معافی مانگنے سے انکار کےموقف سےآگاہ کر دیا ہے۔
خاورمانیکا کے ڈیرے پر جا کرمعافی نہ مانگنے کی وجہ سے ڈی پی اورضوان کوٹرانسفرکردیا گیا ہے۔جب کہ حکومت پنجاب نےآرپی اواورڈی پی اورضوان گوندل کوجمعےکو طلب کر لیا ہے۔ دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین نے تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ نئے پاکستان میں بھی پرانے پاکستان والے کام ہو رہے ہیں۔تبدیلی کا نعرہ چند دنوں میں ہی کھوکھلا ہونے لگ گیا ہے۔کیونکہ عمران خان نے کہا تھا کہ اب دو نہیں صرف ایک پاکستان ہو گا جس میں غریب اور امیر کے لیے ایک ہی قانون ہو گا،تاہم ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔
یاد رہے اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے کا بھی ایک واقعہ سامنے آیا تھا جس نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔تاہم بعد میں معافی مانگ لی تھی۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیا،اب انہیں چاہئیے کہ وہ تھانہ کلچر اور سفارش کے نطام کو ختم کریں۔اور امیر اور غریب کے لیے ایک ہی قانون بنائیں اور سب کو قانون کے دائرے میں لائیں۔