محرم الحرام کے دوران عزاداران کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے: چیئرمین بلدیہ ضلع غربی اظہار الدین احمد خان

 
0
736

کراچی، ستمبر 10(ٹی این ایس):چیئرمین بلدیہ ضلع  غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اراکین کونسل اور بلدیاتی افسران امام بارگاہوں اور جلوس کے منظمین کی مشاورت سے صفائی ستھرائی ، روشنی کی فراہمی، سیوریج کے نظام کی بہتری اور جلوس کی گذرگاہوں پر تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمہ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی اور سرجانی ٹاؤن کی مختلف امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کے موقع پر کیا چیئرمین نے منتظمین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کیئے جارہے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ گذشتہ سال سے بہتر انتظامات فراہم کیئے جاسکیں بعد ازاں چیئرمین نے یونین کونسل 17 میں سیوریج لائینوں کی مرمت و تبدیلی اور سرجانی ٹاؤن میں جلوس کی گذرگاہوں پر جاری استرکاری کے کاموں کا بھی معائینہ کیا اور موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کی بہتری کیلئے کیئے جانے والے انتظامات کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے جلوس کی گذرگاہوں پر جاری کاموں کی بروقت تکمیل اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے عاشورہ کے موقع پر استقبالیہ کیمپس قائم کرنے اور جلوس کے شرکاء کی مشروبات سے تواضع کرنے کے ساتھ ہی تعزیوں کی گذرگاہوں پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیئے موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے بلدیہ غربی کی حدود میں موجود امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ، روشنی کی فراہمی، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور جلوس کی گذرگاہوں پر جاری کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی پیش کی۔