ضلع غربی کی حدود میں موجودجزائر پر رہنے والوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی: ڈپٹی کمشنرضلع ویسٹ شادیہ جعفر

 
0
435

کراچی، ستمبر 10(ٹی این ایس):ضلع غربی کی حدود میں موجودجزائر پر رہنے والوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرضلع ویسٹ شادیہ جعفر نے جزائر کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،سندھ سولڈ ویسٹ اور بلدیہ غربی کے متعلقہ افسران موجود تھے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جزائر کے لوگوں کے پاس کچرہ کو ڈمپ کرنے کیلئے کوئی انتظام نہ ہونے کے باعث ان جزائر کے رہائشی کچرہ سمندر میں بہاتے ہیں جوکہ سمندری زندگی کیلئے نقصاندہ ہے اس کی روک تھام کیلئے ہمیں اس طرح کی سہولیات یہاں پہنچانی ہیں کہ سمندری حیات کو بچایا جاسکے اور جزائر پر رہنے والوں کو بھی بلدیاتی سہولیات میسر آسکیں ڈپٹی کمشنر نے تفصیلی دورہ کیا انہوں نے مختلف جزیروں پر موجود مسائل معلوم کرنے کیلئے رہائش پزیر افراد سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل سنے فوری حل طلب مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کی ہدایت دی ۔