سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کو 72گھنٹے کی ڈیڈ لائن مقرر

 
0
367

کراچی جولائی19(ٹی این ایس ): لوکل گورنمنٹ انٹی پرائیوٹائزیشن کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کنیز فاطمہ ،صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک محمد نواز،بلدیہ جنوبی کے رہنما پرویز جدون ،غلام حسین شاہ ،شاہجان بلوچ،بلدیہ شرقی کے رہنما جان محمد بلوچ،وارث گلناز،پرویز حبیب ،گل اسلام اور دیگر نے کہا ہے کہ سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی انتظامیہ وعدوں کی پاسداری نہیں کررہی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ باربار 25فیصد اضافی الاؤنس کے بلز بورڈ کو بھیجنے کے باوجود تاحال ایک ماہ کا بھی 25فیصد اضافی الاؤنس ادا نہیں کیا گیا ہے لٰہذا اب پانی سر سے اونچا ہوگیا ہے اور محنت کشو ں کا پیمانہ صبر بھی لبریز ہوچکا ہے انہوں نے بورڈ انتظامیہ کو 72گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 72گھنٹے کے اندر اندر 25فیصد اضافی الاؤنس ادا نہ کیا گیا تو پھر سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے تحت کام بند کردیا جائے گا ۔اس سلسلے میں چیئرمین بلدیہ جنوبی اور بلدیہ شرقی کو بھی آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی بدامنی سے بچا سکے اور خرابی صورتحال کی ذمہ داری بورڈ انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔