لاہور جولائی22(ٹی این ایس ):سی آئی اے سول لائنز پولیس نے شارع عام پر لوگوں سے گن پوائنٹ پر نقدی ،طلائی زیورات ، موبائل فونزچھیننے اور نقب لگا کر چوری کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری رانا ڈکیت و نقب زن گینگ کے 5ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) محمد امین وینس نے ڈکیتی ،را ہزنی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ۔
جس پرایس ایس پی انوسٹی گیشن غلام مبشر میکن اور ایس پی سی آئی اے طارق مستوئی نے ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائنز میاں شفقت علی کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور اس خطرناک گینگ کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ پولیس ٹیم نے شب وروز کی محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس اشتہاری رانا ڈکیت و نقب زن گینگ کے سرغنہ محمد اکرم عرف رانا اور اس کے چار ساتھیوں اقبال عرف بالی، عبدالغفور عرف ببی،انوراور محمد شہباز کو گرفتار کر کے ان سے6لاکھ 9ہزار روپے نقدی، 3عدد ایل سی ڈیز، لیپ ٹاپ ، گھڑیاں، کیمرے ، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ یہ امر قابلہ ذکر ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوت ہیں دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں 34سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ایس پی سی آئی اے طارق الٰہی مستوئی نے ریڈنگ پارٹی کیلئے نقد انعامات اور سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔












