پنجاب فوڈ اتھارٹی ،کیمیکل لگا کر پکائے جانے والے تمام پھلوں پر پابندی عائد

 
0
622

 

لاہور ،نو مبر11(ٹی این ایس): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کے لیے حفظان صحت کے اصولوں پر مد نظر رکھتے ہوئے کیمیکل لگا کر پکائے جانے والے پھلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کیمیکل لگا کر پکائے جانے والے تمام پھلوں پر پابندی عائد کر دی ۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کیلشیم کاربائیڈ لگے پھل کینسر ، دماغی امراض،حافظے ، نیند اور انتڑیوں کی بیماری پیدا کرتے ہیں۔

10 دسمبر کے بعد کیلشیم کاربائیڈ لگے پھلوں کو موقع پرہی تلف کر دیا جائے گا۔ کیونکہ اس سے پیدا ہونے والی ٹائلین گیس بھی بیماریوں کا موجب بنتی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی سطح پر پھل اُگانے کے لیے ایتھالین گیس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس گیس کے استعمال کا طریقہ وضع کرنے کے لیے یہ معاملہ سائنٹفل پینل کو ریفر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اس ضمن میں تمام کولڈ اسٹوریج،فروٹ فارمز اور منڈیوں کو نوٹسز جاری کر دئے گئے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہدایت کی کہ عوام بھی اشیائے خور دونوش کو خریدتے وقت حفاظتی ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھیں۔