پاک فوج کے سوارمحمد حسین شہید کی 46ویں برسی منائی گئی

 
0
596

لاہور دسمبر 10(ٹی این ایس)پاک فوج کے سوارمحمد حسین شہید کی 46ویں برسی منائی گئی ۔بہادر سپاہی نے شکرگڑھ میں دشمنوں کامقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔سوار محمد حسین شہید 18جنوری 1949کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ ستمبر 1966کو پاک فوج میں بطور ڈرائیور بھرتی ہوئے۔ 1971ء کی جنگ میں سوار محمد حسین نے بہادری، جواں مردی اور حاضر دماغی سے دشمنوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔سوار محمد حسین شہید 5دسمبر 1971کو ظفر وال (شکر گڑھ)کے محاذ پر دشمن کی گولہ باری کی پرواہ کیے بغیر خندق میں موجود اپنے ساتھیوں کو گولہ بارود پہنچاتے رہے۔ وہ خود بھی ٹینک شکن توپوں کے پاس جا کر دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرتے تھے جس سے دشمن کے بہت بڑی تعداد میں ٹینک تباہ ہوئے تھے۔سوار محمد حسین شہید دفاع ملت و ملک کی خاطر جان کی پرواہ کیے بغیر جام شہادت نوش کرکے 22سال کی عمر میں پاکستان کا سب سے اعلی ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے فوجی سپاہی ہیں۔سوار محمد حسین شہید 10دسمبر کو ملک کی خاطر جان نثار کر کے تاریخ کے اوراق میں امر ہو گئے۔