انتباہ: کسی بھی ڈگری پروگرام کی ایکرڈیٹیشن سے قبل لازمی تصدیق کی جائے،بعض اعلیٰ تعلیمی ادارے منظوری کے بغیر ہی مختلف ڈگری پروگرامز شروع کر رہے ہیں، ایچ ای سی 

 
0
605

لاہور،دسمبر 25 (ٹی این ایس):ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے طلباء اور والدین کو کسی بھی ڈگری پروگرام کی ایکرڈیٹیشن سے قبل لازمی تصدیق کیلئے ہدایات جاری کردیں۔ ڈائریکٹر (کوالٹی ایشورنس ) ایجنسی کی جانب سے طلباء اور والدین کو انتباہی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی تشویش کا باعث ہے کہ کچھ اعلیٰ تعلیمی ادارے متعلقہ پیشہ وارانہ کونسلز اور ایچ ای سی کی منظوری کے بغیر مختلف ڈگری پروگرامز شروع کر چکے ہیں یا ان کا آغاز کر رہے ہیں ۔ طلباء اور والدین کسی بھی ڈگری پروگرام میں داخلے کے لئے اس بات کی اچھی طرح تصدیق کر لیں کہ آیا وہ جس پروگرام میں داخلے کیلئے درخواست جمع کر ارہے ہیں وہ متعلقہ کونسلز یا ایچ ای سی سے منظور شدہ ہے یا نہیں ۔ مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں پاکستان انجینئرنگ کونسل، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل ، پاکستان نرسنگ کونسل،پاکستان کونسل فار آرکیٹکس ایند ٹاؤن پلانرز ،فارمیسی کونسل پاکستان،پاکستان بار کونسل،نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی،نیشنل کونسل طب،نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکرڈیٹیشن کونسل، نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکرڈ یٹیشن کونسل، نیسنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکرڈیٹیشن کونسل،نیشنل ایکرڈیٹیشن کونسل ٹیچر ایجوکیشن اور نیشنل ٹیکنالوجی کونسل شامل کے ٹیلیفون نمبرز یا ویب لنکس سے معلومات حاصل کریں۔