وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملاقات

 
0
350

لاہور جنوری 7(ٹی این ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود مختار اور خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے اوراس مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت میں نمایاں بہتری ہوئی ہے اور معیشت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے حکومت نے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورثے میں ملنے والی بیمار معیشت کی بحالی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی موثر ترقیاتی حکمت عملی کے باعث معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملاہے۔اندورنی و بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے صوبے کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات کیے ہیں اورپنجاب تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کا ہب بن چکا ہے۔