شہباز شریف 22جنوری کو نیب کے سامنے پیش ہونگے

 
0
721

لاہور، جنوری  20 (ٹی این ایس): وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بائیس جنوری کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ان کا یہ فیصلہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد سامنے آیا، اس سے قبل پنجاب حکومت کے ترجمان نے نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ۔

خیال رہے نیب نے  وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو 22 جنوری کوصبح 10 بجے آشیانہ ہاوسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر انکوائری کیلئے طلب کیا گیا تھا، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نےاپنے وکلا اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد  22 جنوری کے دن نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔نیب لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو کمپنیز سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا ہے، شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے آشیانہ اقبال میں کامیاب بولی حاصل کرنے والے کی بولی منسوخ کی، نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے حکم پر آشیانہ اقبال کا پراجیکٹ آگے ایوارڈ کیا گیا جس سے 71 کروڑ 50 لاکھ کا نقصان ہوا۔