حکومت مضبوط اور پائیدار نالج اکانومی کیلئے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے‘ملک اقبال چنٹر

 
0
365

لاہور جنوری 26(ٹی این ایس) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سپورٹس کلچر کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے8ارب 50کروڑ روپے خرچ کررہی ہے جس سے نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت اور تعمیری خطوط پر استوار کرنے میں نمایاں مدد ملے گی اور ہماری نوجوان نسل کو اپنے سپورٹس ٹیلنٹ کے اظہار اور اُسے نکھارنے کے لیے مضبوط اور پائیدار سپورٹس انفراسٹرکچر دستیاب ہوگا، حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں مضبوط اور پائیدار نالج اکانومی کی تشکیل کے لیے نوجوانوں کی صحت مندانہ اور متوازن تعلیم و تربیت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند اور تخلیقی ذہن کے لیے توانا جسمانی فٹنس کے لیے سپورٹس کا فروغ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ حکومت پنجاب رواں مالی سال کے دوران کرکٹ گراؤنڈ، ای لائبریری ، سپورٹس کمپلیکس ، جمنیزیم کے متعدد منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ بہاول پور میں سپورٹس کے متعدد منصوبے زیر تکمیل ہیں جن میں ڈرنگ اسٹیڈیم میں ای لائبریری کا قیام، جمنیزیم جیسے منصوبے شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ترقیاتی ویژن کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کی صحت مندانہ اور متوازن تعلیم وتربیت ہے اور سپورٹس گالا کاانعقاد اس ویژن کی عملی تصویر ہے۔