قومی اسمبلی ،سینیٹ کو وزیروں کیخلاف کرپشن ،دوسرے الزامات کا نوٹس لینا چاہئے‘ڈاکٹر مبشر حسن 

 
0
339

لاہور ,مارچ 9(ٹی این ایس) :پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مبشر حسن نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کو وزیروں کے خلاف کرپشن اور دوسرے الزامات کا نوٹس لینا چاہئے۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء پر الزامات کی بوچھاڑ ہے اور وہ عدالت کے سامنے پیش ہونے سے گریزاں ہیں۔ وزیر خزانہ کو عدالت مفرور قرار دے چکی ہے،ان کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا؟،وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف الزامات ثابت ہوگئے تو وہ جیل جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شنید یہ ہے کہ مختلف ممالک کے نمائندوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔وزیر اعظم شاہد حاقان عباسی کو ان وزراء کو فارغ کر دینا چاہئے۔وزیر اعظم پر خود بھی ایل این جی گیس سکینڈل کے الزامات ہیں،خدا معاف نہیں کرے گا ۔