جنوبی ایشیامیں امن کیلئے افغانستان میں استحکام ضروری ہے ٗاعزاز چوہدری 

 
0
260

واشنگٹن مارچ 10(ٹی این ایس)امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزازچوہدی نے کہا ہے کہ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی اورمذموم عزائم کے خلاف ہے ٗپاکستان اپنی زمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری سے8رکنی امریکی صحافیوں کیوفد کی ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان شراکت داروں سے مل کرافغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے میں مدد د ے گا۔ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے افغانستان میں استحکام ضروری ہے، افغانستان میں عدم استحکام کااثرخطے میں خصوصاًپاکستان پرہوا۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں غلط تصویروں کوردکرکے نئے اندازسے دیکھناہوگا،بدلتے حالات میں پاکستان کامثبت تشخص سامنے آیاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف ناقابل یقین کامیابیاں حاصل کیں،پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہترین اورشاندارہوگئی ہے۔اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں،قربانیوں کے باعث پاکستان کامثبت تشخص دنیاکے سامنے آیا ٗکامیاب فوجی آپریشن سے شورش زدہ علاقوں کودہشتگردوں سے پاک کیا ٗدہشتگردوں سے پاک علاقوں میں معاشی ،معاشرتی اورترقیاتی کام جاری ہیں۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ انسداددہشتگردی آپریشن کے باعث معاشی اشاریے مثبت سمت میں گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف ملکوں سیپاکستان میں سرمایہ کاری ہورہی ہے،اقتصادی راہداری منصوبے میں امریکہ سمیت مختلف ممالک سرمایہ کاری کررہے ہیں۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ افغانستان کے مسئلے کاحل صرف افغان سٹیک ہولڈرزکے پاس ہے ٗجب بھی امریکانے پاکستان کاساتھ دیادونوں ملکوں کوفائدہ ہوا۔