پاکستان ریلوے کی طرفسے ریلوے ہیڈکوارٹرز کے تمام ملازمین اور افسران کو ریذیڈنشل ہائرنگ کی سہولت فراہم

 
0
334

لاہور، جون  14 (ٹی این ایس):    پاکستان ریلوے نے ریلوے ہیڈکوارٹرز کے تمام ملازمین اور افسران کو ریذیڈنشل ہائرنگ کی سہولت فراہم کردی ہے جس کا چیئرمین ریلویز محمدجاوید انور کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیاہے۔ وزارتِ ریلوے کے نوٹیفیکشن کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس کے گریڈ ایک سے بائیس تک وہ ملازمین و افسران جو چھ مخصوص شہروں جن میں اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ میں رہائش پذیر ہوں اور ان کی تعیناتی وہاں پر ہو وہ پاکستان ریلوے کے بجٹ کے اندر رہتے ہوئے ریذیڈنشل ہائرنگ وصول کرسکیں گے ۔ واضح رہے کہ قبل ازیں پاکستان ریلوے نے اپنے ٹریفک یارڈ سٹاف ملازمین کو بھی آپریشنل الاؤنس فنانس ڈویژن کی منظوری کے بعد دینے کے لیے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے جس کے تحت یکم جولائی سے چیف یارڈ ماسٹر، یارڈماسٹر، اسسٹنٹ یارڈ ماسٹر، کیبن مین ، واشنگ ماسٹر، پورٹر ، پائیلٹ ماسٹر، پوائنٹس مین اور گیٹ مینوں کو ماہانہ کی بنیاد پر دیاجائے گا۔