پنجاب میں 200 اسسٹنٹ کمشنرز کےتبادلے کر دئے گئے

 
0
480

لاہور، جون30 (ٹی این ایس): پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے 200 افسران (اسسٹنٹ کمشنرز) کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے۔ تبادلے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق کیے گئے۔

پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر پنجاب حکومت نے 200 افسران کو مختلف اضلاع میں تعینات کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی خدمات بلوچستان کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ سیکرٹری آئی اینڈ سی سارہ اسلم کا تبادلہ بطور سیکرٹری لیبر، ڈائریکٹرمیوزیم ہمایوں مظہر کا بطور چیئرمین پنجاب کارپوریشن بورڈ کر دیا گیا۔ طاہر رضا بخاری ڈی جی اوقاف، ڈاکٹر عائشہ سعید سپیشل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ، محمد مسعود مختار سپیشل سیکرٹری ہیلتھ، شوذب سعید ڈپٹی سیکرٹری ٹو سی ایم تعینات کر دیے گئے۔

نوید حیدر سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب، سائرہ عمر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ، زاہد سہیل جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی، مسرت جبین ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دی گئیں جبکہ توقیر حیدر کاظمی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، پنجاب کریکیولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سیکرٹری خالد محمود کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔