لاہور، جولائی 17 (ٹی این ایس):پی پی 116 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو جرمانے کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسراحمدفوادنے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شوکازنوٹسزکی سماعت کی،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی پی 116سے مسلم لیگ ن کے امیدوارفقیرحسین ڈوگرکو 50ہزار،پی ٹی آئی کے امیدواررضانصراللہ گھمن کو 25 ہزارروپے جرمانہ کردیا۔













