وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے  بلا سود قرض  دینے کی سکیم کا افتتاح

 
0
486

روان سال کے اختتام تک بارہ ہزار نوجوانوں کو پچہتر ہزار روپے فی کس  بلا سود قرض فراہم کئے جائیں گے: راجہ فاروق حیدر

مظفرآباد ، اگست 09 (ٹی این ایس):  وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے عثمانیہ مسجد میں بلا سود قرض کے چیک تقسیم کرکے سکیم کا افتتاح کر دیا۔ اس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ روان سال کے اختتام تک بارہ ہزار نوجوانوں کو پچہتر ہزار روپے فی کس  بلا سود قرض فراہم کئے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پانچ سال ایک لاکھ بتیس ہزار نوجوانوں کو بلا سود قرض فراہم کئے جائیں گے،اس قرض کی واپسی کی شرح ننانوے فیصد ہے چھوٹے قرضوں کا یہ پہلا منصوبہ ہے،قرض سکیم بلا سود اور بلا تخصیص سیاسی جماعت اخوت کے زریعہ فراہم کئے جا رہے ہیں۔