شہریوں کی جانب سے اپنے طور پر فنڈ ریزنگ کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی
لاہور ستمبر 9( ٹی این ایس)حکومت کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ مہم میں کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں اور شوبز ستاروں سے بھی مدد لی جائے گی ، شہریوں کی جانب سے اپنے طور پر فنڈ ریزنگ شروع کرنے کی منصوبہ بندی بھی شروع کر دی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ڈیمز کی تعمیر کے منصوبے کیلئے درکار فنڈز کے حصول کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں کرکٹ ، ہاکی ، سکوائش سمیت دیگر کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں اور شوبز ستاروں کو رضا کارانہ طو رپر اس مہم کا حصہ بننے کی درخواست کی جائے گی۔ علاوہ ازیں شہریوں کی جانب سے بھی اس مہم کیلئے جوش و جذبے کا اظہار کیا جارہا ہے اور تجارتی مراکز ، مرکزی شاہراہوں اور چوکوں میں کیمپ لگانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔













