مسئلہ فلسطین اور کشمیر امت مسلمہ کے حل ہونے والے مسائل ہیں‘ حافظ طاہر محمود اشرفی

 
0
505

لاہور جنوری 18(ٹی این ایس)فلسطین کی ہر فورم اور ہرمحاذ پر پاکستان نے حمایت کی ہے ، مسئلہ فلسطین اور کشمیر امت مسلمہ کے حل ہونے والے مسائل ہیں، القدس مسلمانوں کا تھا ، ہے اور رہے گا، فلسطینیوں کا خون رنگ لانے والا ہے ، امت مسلمہ کو انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ بندی نے کمزور کیا ہے ، 26 مارچ کو پاکستان میں عالمی تیسری ’’پیغام اسلام کانفرنس‘‘ ہو گی ۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے عالمی القدس کانفرنس سے خطاب اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ امریکی صدر کا سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کا فیصلہ دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے جسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی جدوجہد کی تائید و حمایت کی ہے ،اور آج بھی القدس پر پاکستان کا مؤقف واضح اور جری ہے ، فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر ملک ہے ، پاکستان قوم اور فلسطینی قوم کے رشتے لازوال ہیں، پاکستان کا فلسطین کے مسئلہ پر مؤقف کسی بھی شک و شبہ سے بالا تر ہے ، انہوں نے پاکستان علماء کونسل کے فلسطین کے مسئلہ پر مؤقف اور جدوجہد کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور پاکستان علماء کونسل نے ہمیشہ سبقت کی ہے ۔