الحمد اللہ!!! لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق دوبارہ گنتی کا عمل شروع ہو چکا: سعد رفیق کا ٹوئیٹ

 
0
434

لاہور، اگست  06 (ٹی این ایس): لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 میں دوبارہ گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے جس کا اعلان خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے  مرکزی رہنماء اور سابق وزیر ریلوےخواجہ خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 کے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے دوبارہ گنتی کیلئے جاری ہونے والے نوٹس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”الحمد اللہ!!! لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق دوبارہ گنتی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ این اے 131 کے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے دوبارہ گنتے کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ “

دوسری جانب اس حلقے سے کامیابی حاصل کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے این اے 131 لاہور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سعد رفیق نے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست دی تھی جسے منظور کرتے ہوئے اس حلقے سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا تھا۔ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان نے سپریم کورٹ میں فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فاتح قرار پائے تھے، این اے 131 میں عمران خان نے 84 ہزار 313 جبکہ سعد رفیق نے 83 ہزار 633 ووٹ حاصل کئے، اس حلقے میں جیت کا فرق صرف 680 ووٹوں کا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے 4 اگست کو الیکشن کمیشن پاکستان کو حلقے میں دوبارہ گنتی کرنے اور عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔